دھرم پورہ کینال روڈ پر پارک سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد

پیر 11 مئی 2015 13:35

دھرم پورہ کینال روڈ پر پارک سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء ) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ دھرم پورہ کینال روڈ پر پارک سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد ہوئی ہے ،پولیس اہلکار کو کنپٹی پر گولی لگی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سمن آباد کے رہائشی اور تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں تعینات کانسٹیبل عمران کی لاش دھرم پورہ میں کینال سے ملحقہ پارک میں پڑی تھی جس کی کنپٹی پر گولی ماری گئی تھی۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے لیا ۔پولیس کے مطابق قتل اور خودکشی دونوں پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :