جرمن ڈرائیور نیکو روز برگ نے سپینش گراں پری ریس جیت لی

پیر 11 مئی 2015 13:50

جرمن ڈرائیور نیکو روز برگ نے سپینش گراں پری ریس جیت لی

بارسلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11مئی۔2015ء) بارسلونا میں ہونے والی سپینش گراں پری ریس جرمن ڈرائیور نیکو روز برگ نے جیت لی۔ سابق ورلڈ چیمپئن لیوس ہیملٹن کو دوسری پوزیشن ملی ۔ تفصیلات کے مطابق سپینش فارمولا ون کے ٹریک پر دنیا بھر کے ڈرائیورز نے خوب مہارتیں دکھائیں۔

(جاری ہے)

جرمن ڈرائیور نیکو روز برگ نے ریس کے آغاز سے ہی عمدہ ڈرائیونگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 1 گھنٹہ 41 منٹ اور 12.555 سیکنڈ میں طے کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ جرمن ڈرائیور نیکو روزبرگ کے فارمولا ون کیرئر کی یہ نویں کامیابی ہے۔ سابق چیمپئن لیوس ہیملٹن نے کئی بار ان پر برتری حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ دوسرا نمبر برطانوی ڈرائیور لیوس ہملٹن جبکہ تیسرا جرمنی کے ہی سباسٹین ویٹل نے حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :