پاک بھارت سیریز مقبول ترین سیریز ہے‘خواہش ہے سیریز نیوٹرل مقام کی بجائے یہ سیریز پاکستان میں ہو، محسن خان

پیر 11 مئی 2015 16:35

پاک بھارت سیریز مقبول ترین سیریز ہے‘خواہش ہے سیریز نیوٹرل مقام کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء) سابق کرکٹر محسن حسن خان نے شہریار خان اور جگموہن ڈالمیا کی ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز ایک مقبول ترین سیریز ہے، ان کی خواہش ہے کہ نیوٹرل مقام کے بجائے یہ سیریز پاکستان میں ہو۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومتی منظوری ایک لازمی جزو ہے، عوامی سطح پر روابط کے فروغ میں کھیلوں خصوصاََ کرکٹ کا کردار غیر معمولی ہے، جس کی وجہ دونوں اطراف کے لوگوں کا ایک دوسرے کے کھلاڑیوں کا مداح ہونا ہے۔

رابطے پر سابق چیئرمین پی سی بی جنرل (ر) توقیر ضیاء نے کہا پاک بھارت سیریز ضرور ہو گی۔ سپر ایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے بارے میں محسن خان نے کہا قومی کھلاڑیوں کا انتخاب ٹی 20 نہیں بلکہ ون ڈے یا ٹیسٹ کرکٹ سے ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ زمبابوے کیخلاف میچز پورے ملک میں رکھنے چاہئے تھے

متعلقہ عنوان :