بین الصوبائی انڈر16- گرلز جوڈو چیمپئن شپ شروع ہوگئی

پیر 11 مئی 2015 16:37

بین الصوبائی انڈر16- گرلز جوڈو چیمپئن شپ شروع ہوگئی

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء ) بین الصوبائی انڈر16- گرلز جوڈو چیمپئن شپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگئی ہے، چیمپئن شپ کا افتتاح اسلام آباد سپورٹس بورڈ کے سیکرٹری اصغر نیازی نے کیا، چیمپئن شپ میں 5 بورڈز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد شامل ہیں، اور یہ چیمپئن شپ 13 مئی تک جاری رہے گی اور میزبانی کے فرائض اسلام آباد سپورٹس بورڈ انجام دے رہا ہے۔