بین الصوبائی انڈر17- بوائزتائیکوانڈوچیمپئن شپ اسلام آباد میں شروع ہوگئی

پیر 11 مئی 2015 16:37

بین الصوبائی انڈر17- بوائزتائیکوانڈوچیمپئن شپ اسلام آباد میں شروع ہوگئی

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء ) بین الصوبائی انڈر17-بوائز تائیکوانڈو چیمپئن شپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگئی ہے، چیمپئن شپ کا افتتاح اسلام آباد سپورٹس بورڈ کے سیکرٹری اصغر نیازی نے کیاچیمپئن شپ میں6 بورڈز کی ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں، جن میں پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد شامل ہیں،اور یہ چیمپئن شپ 13 مئی تک جاری رہے گی اور میزبانی کے فرائض اسلام آباد سپورٹس بورڈ انجام دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :