پشاور، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرز کے زیر اہتمام ثقافتی فیسٹول کی دو روزہ رنگارنگ تقریبات اختتام پذیر

پیر 11 مئی 2015 17:25

پشاور، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرز کے زیر اہتمام ثقافتی ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء ) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرز کے زیر اہتمام کلچر ہیری ٹیج فیسٹول کی دو روزہ رنگارنگ تقریبات اختتام پذیر، اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس ویوتھ آفیئر نعیم اختر مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس ویوتھ آفیئر کپٹن (ر) میاں عادل اقبال ، اسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ آفیئر ارشد حسین ، چیف ایگزیکٹو لیزان کارپوریشن محمد عثمان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس عزیر اﷲ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔

ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس ویوتھ آفیئرز کے تعاون اور لیزان کارپوریشن کے زیر اہتمام پشاور کے تاریخی مقام تحصیل گورگٹھری پر منعقدہ کلچر ہیریٹیج فیسٹول کی رنگارنگ تقریبات منعقد ہوئی جس کے اختتامی تقریب کے موقع پرکھیلوں کے میدان میں پاکستان کانام روشن کرنے والے خیبرپختونخوا کے لیونگ لیجنڈس میں خصوصی ایوارڈز تقسیم کئے گئے جن میں پانچ ہاکی اولمپئن رحیم خان ، مصدق حسین ، قاضی صلاح الدین ، لالہ فض الرحمان اور نعیم اختر جیسے شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا گیا وہاں سیف گولڈ میڈلسٹ اور پاکستان کیلئے چار سونے کے تمغے جیتنے والے ایتھلیٹ بحرکرم ، لالہ غنی الرحمان ، کراٹے ٹیم کو چ اور سیف گولڈ میڈلسٹ خالد نور ،کرکٹرز ارشد خان ، کبیر خان ، وجاہت اﷲ واسطی ، والی بال کے سابق کپتان عبدالرحیم ، شاہد حسین ، ایتھلیٹ اقبال شنواری ، کبڈی کے مایاناز کھلاڑی سید سلطان شاہ باچا ، ٹیسٹ کرکٹرز معذواﷲ خان ، فضل اکبر ، ورلڈ چیمپئن قمرزمان ، جان شیر خان ،بلائنڈ ورلڈ کرکٹر مسعود جان ، انٹر نیشنل حبیب اﷲ ، انٹر نیشنل براؤنز میڈلسٹ اولمپئن نصر اﷲ،فٹبال کے سابق کپتان قاضی آصف ، بیس بال کے اشتیاق حسین ، رشید جونیئر ہاکی اولمپئن ، محمد سیعد خان سابق صدر خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن،صدارتی ایوارڈ یافتہ باکسر لال سید جیسے شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا گیا ۔

(جاری ہے)

یہ صوبے اور پاکستان کی پہلی مرتبہ لیونگ لیجنڈز کو عوامی تقریب میں بلا کر ایوارڈز سے نوازا گیا ۔رنگا رنگ تقریب میں 80 مختلف سٹالز لگائے گئے تھے جہاں پر چترال ، سوات، ہنزہ، ناران ، کاغان ، پنجاب ، سندھ ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی خواتین دستکاروں کا اہتمام کیاگیا تھا ۔ وہاں پر خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں کے کھانوں کو بڑی زینت کے ساتھ پیش کیاگیا تقریب میں آئے ہوئے لوئر اور مڈل کلاس کی سینکڑوں کی تعداد میں فیملیز نے شرکت کی ۔

جس کیلئے سیکورٹی کا بہترین انتظام کیاگیا تھا اس موقع پر لوکل اور نیشنل آرٹسٹ جن میں بلبلے پاکستان ، زرسانگہ ، غزل گائیک ندا فیض ، شاعر اسرار اتل اور مختلف بینڈز نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور اپنے نمایاں نمبر گا کر لوگوں کے دل لوٹ لئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس ویوتھ آفیئر نعیم اختر نے کہا کہ ہمیں ان قومی ہیروز پر فخر ہے جنہوں نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روش نیا انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا ایک زرخیز صوبہ ہے اور پوری دنیا میں اس کو ورلڈ چیمپئن کے گھر سے جانا اور پہنچا نا ، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ایک چھوٹے سے گاؤں نواں کلے نے سات ورلڈ چیمپئن پروڈیوس کئے جنہوں نے دنیا ئے سکواش پر 37 سال تک حکومت کی ۔

جو کہ ورلڈ ریکارڈ بک میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا ۔ انہوں نے اس تقریب کے حوالے سے کہا کہ اس تقریب کا انعقاد عام لوگوں کیلئے کیاگیا تھا اور یہ بات خوش آئند ہے کہ فیملیز کی سینکڑوں کی تعداد میں شرکت یقیناً اس تقریب کی کامیابی ہے اور صوبائی حکومت اور لیزان کارپوریشن نے اس تقریب کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے تھے تقریب کا مقصد لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے تقریبا ت صوبے کے دیگر شہروں میں کیاگیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یوتھ کے ان تقریبات کیلئے حکومت نے فنڈ رکھے ہیں اور وہ نوجوانوں پر ہی خرچ کئے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :