باجوڑایجنسی ،تحصیل لوی ماموند کے علاقے برکمر سر میں سڑک کنارے ریموٹ کنڑول بم دھماکہ

قبائلی رہنماؤں سمیت 6 افراد جاں بحق،سکیورٹی فورسز اور لیویز فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا

پیر 11 مئی 2015 19:35

باجوڑایجنسی ،تحصیل لوی ماموند کے علاقے برکمر سر میں سڑک کنارے ریموٹ ..

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء) باجوڑایجنسی کے تحصیل لوی ماموند کے علاقے برکمر سر میں سڑک کے کنارے ریموٹ کنڑول بم دھماکہ ۔ قبائلی رہنماؤں ملک محمد جان اورقاری فضل ربی سمیت 6 افراد جاں بحق ۔ ذرائع کے مطابق پیر کے صبح 8بجے باجوڑایجنسی کے تحصیل لوی ماموند کے علاقے برکمر سر میں سڑک کے کنارے ریموٹ کنڑول بم دھماکے کے نتیجے میں ملک محمد جان آف زگئی ، قاری فضل ربی ، مسافر ، عثمان، عبداﷲ اور شہاب الدین جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی ہیں۔ گاڑی ماموند کے علاقے زگئی سے ہیڈکوارٹر خار آرہی تھی ۔پولیٹیکل انتظامیہ نے فوری طورپر کاروائی کرتے ہوئے لاشوں کو ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیاجہاں جاں بحق ہونیوالے افراد کے لاشیں ان کی لواحقین کو حوالہ کی گئی۔ سکیورٹی فورسز اور لیویز فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیاہیں ۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیاہے ۔ ابھی تک کسی نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :