زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان 17مئی کو متوقع

پیر 11 مئی 2015 21:28

زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان 17مئی کو متوقع

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء ) زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان 17مئی کو متوقع ہے ،قومی سکواڈ میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت کا بھی امکان ہے ۔بتایا گیا ہے کہ ٹیم کی سلیکشن کیلئے کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید نے سری لنکا میں قومی اے ٹیم کی کاکردگی کا جائزہ لیا جبکہ آج سے شروع ہونے والے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں بھی سلیکٹرز کھلاڑیوں کی کارکردگی کو پرکھیں گے ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد سلیکشن کمیٹی ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ دے چکی ہے ۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں آج سے شروع ہونیوالا ڈومیسٹک ایونٹ کامران اکمل اور شعیب ملک کے لئے بہت اہم ہوگا جو ان کی قومی ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار کر سکتا ہے ۔ زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم نے دو ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچزکھیلنے ہیں اور یہ سیریز بائیس مئی سے یکم جون تک جاری رہے گی جسکے لئے قومی ٹیم کا اعلان 17مئی کو متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :