ایک اور بیلجیئن فٹبالر دوران میچ موت کا شکار

پیر 11 مئی 2015 21:41

ایک اور بیلجیئن فٹبالر دوران میچ موت کا شکار

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء) بیلجیئم کی لوئر لیگ فٹبال سے تعلق رکھنے والے ایک اور فٹبالر اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں۔ ٹم نکاٹ گزشتہ دو ہفتے کے دوران انتقال کرجانے والے دوسرے فٹبالر ہیں۔23سالہ ٹم ہیمکسم میں جمعہ کے روز ہونے والے ایک فٹبال میچ میں شامل تھے جہاں دوران میچ اچانک وہ حرکت قلب بند ہونے سے بیہوش ہوکے گر گئے۔

(جاری ہے)

انہیں ابتدائی طور پر مصنوعی کوما میں رکھا گیا تاہم آج ان کے کلب نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ گزشتہ ماہ کے اختتام پر 24سالہ گریگری مرٹینز بھی دوران میچ اسی طرح اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے تھے۔ تین برس قبل بولٹن کے مڈ فیلڈر فیبرس ممبا بھی ٹوٹینہم کے خلاف ایف اے کپ کے میچ کے دوران اچانک بیہوش ہوگئے تھے۔ ان کا دل 78منٹ تک رکا رہا تھا، جس کے بعد ڈاکٹرز کی کوششوں سے انہیں بچا لیا گیا مگر اس کے بعد وہ دوبارہ فٹبال نہ کھیل سکے۔