ویسٹ انڈین آل راونڈر کیرن پولارڈ بھارتی ڈانس شو میں شرکت کریں گے

منگل 12 مئی 2015 11:18

ویسٹ انڈین آل راونڈر کیرن پولارڈ بھارتی ڈانس شو میں شرکت کریں گے

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12مئی۔2015ء) ممبئی انڈینز کے ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرن پولارڈ بھارتی ڈانس شو’’ نچ بلیئے ‘‘ میں شرکت کر ینگے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگز الیون پنجاب کی شریک مالک پریتی زنٹا نے پولارڈ سے ڈانس شو میں خصوصی شرکت کیلئے رابطہ کیا ہے جو اس پروگرام کی شریک میزبان بھی ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولارڈ نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم امکان ہے کہ وہ اپنی اہلیہ جینا کے ساتھ ڈانس شو میں حصہ لیں گے ۔یادر ہے کہ ویسٹ انڈین آل راؤنڈر براوو بھی کئی بھارتی شوز میں شرکت کر چکے ہیں اور گانے کیساتھ ساتھ ڈانس کا شوق بھی رکھتے ہیں ۔