پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کیلئے دورہ کرنے والی زمبابوے کرکٹ ٹیم کیلئے سیکیورٹی پلان تیار

منگل 12 مئی 2015 11:35

پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کیلئے دورہ کرنے والی زمبابوے کرکٹ ٹیم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کیلئے دورہ کرنے والی زمبابوے کرکٹ ٹیم کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ۔ذرائع کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر لاہور پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی اقدامات کے لئے انتظامات کیے جا رہے ہیں، مہمان ٹیم کو ہوٹل سے اسٹیڈیم لے جانے کیلئے روٹس پر 3 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے اور ایلیٹ فورس کی 100 گاڑیاں سیکیورٹی پرماموررہیں گی۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ، ہوٹل اور اسٹیڈیم کی فضائی نگرانی کی جائے گی جب کہ عارضی طور پر ہوٹل اورقذافی اسٹیڈیم کے درمیان ہیلی پیڈ قائم کیا جائیگا جبکہ میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کو 6 مختلف مقامات پر سیکیورٹی حصار سے گزرنا ہوگامیچز کے دوران اسٹیڈیم میں دوربینوں اوراسلحہ سے لیس ماہرنشانہ باز بھی تعینات ہوں گے تاہم کھلاڑیوں کی نقل وحرکت پربھی نظر رکھی جا ئے گی اورکسی بھی پلئیر کے اکیلے ہوٹل سے باہر جانے پر پابندی ہوگی۔دوسری جانب اسٹیڈیم کے قرب و جوار میں عام شہریوں کا داخلہ بند ہوگا ‘ سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشن مانیٹرنگ خود کریں گے اور متعلقہ ایس پیز فیلڈ میں رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :