راولپنڈی آرم ریسلنگ ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز 6 جون کو ہونگے

منگل 12 مئی 2015 11:36

راولپنڈی آرم ریسلنگ ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز 6 جون کو ہونگے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء)راولپنڈی آرم ریسلنگ ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز 6 جون کو شہباز شریف سپورٹس، راولپنڈی میں ہونگے،راولپنڈی ڈویژنل آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انور سجاد نے بتایا کہ ٹرائلز میں چکوال، اٹک، میانوالی، راولپنڈی اور جہلم کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم چوتھی سوزکی پنجاب آرم ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے اور ٹیم کا چناؤ میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔