شاہ رخ خان پر وانکھیڈے اسٹیڈیم ممبئی کے دروازے بند ہی رہیں گے

منگل 12 مئی 2015 11:39

شاہ رخ خان پر وانکھیڈے اسٹیڈیم ممبئی کے دروازے بند ہی رہیں گے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) رواں آئی پی ایل میں بھی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک اور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان پر وانکھیڈے اسٹیڈیم ممبئی کے دروازے بند ہی رہیں گے، وہاں ان کی ٹیم 14 مئی کو ممبئی انڈینز کے مدمقابل آئیگی شاہ رخ خان پر 2012 میں سیکیورٹی اہلکار سے الجھنے اور فیلڈ میں جانے کی ضد کرنے پر ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے اسٹیڈیم میں داخلے پر پانچ برس کی پابندی عائد کردی تھی۔

(جاری ہے)

ایک آفیشل نے بتایا کہ ابھی یہ پابندی باقی اور اس کا تیسرا سال ہے اس لیے شاہ رخ خان اسٹیڈیم میں داخل نہیں ہوپائیں گے۔

متعلقہ عنوان :