اداکار، رائٹر اور ہدایتکار جمیل بسمل کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے

منگل 12 مئی 2015 12:25

اداکار، رائٹر اور ہدایتکار جمیل بسمل کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) فلم، تھیٹر اور ٹی وی کے معروف اداکار، رائٹر اور ہدایتکار جمیل بسمل کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے ۔سوشل میڈیا کے مطابق جمیل بسمل 1942میں بھارت میں پیدا ہوئے اور بعد ازاں ہجرت کر کے پاکستان منتقل ہو گئے ۔ جمیل بسمل نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا۔ان کا لکھا ہوا تھیٹر ڈرامہ ”ہاؤس فل “عوام کی بھرپور پسندیدگی کا باعث بنا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا کے مطابق جمیل بسمل نے تقریباً 60کے قریب اسٹیج ڈرامے لکھے جبکہ 600اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے 360کے قریب ٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کی ۔ انہوں نے متعدد فلموں میں بھی کام کیا۔ ان میں نادان، پہچان، منجھی کتھے ڈانواں وغیرہ شامل ہیں۔ جمیل بسمل کی فنی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے نہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد ایوارڈ ز سے بھی نوازا گیا ۔جمیل بسمل 12مئی 2005ء کو اس دنیا فانی سے رخصت ہو گئے تھے ۔