جو ملک ہم پر حملے کرے اس سے کرکٹ روابط بحال کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ، بی جے پی رہنما

منگل 12 مئی 2015 14:22

جو ملک ہم پر حملے کرے اس سے کرکٹ روابط بحال کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ، ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) ہندوستانی حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے مجوزہ پاکستان ہندوستان کرکٹ سیریز کی مخالفت کرتے ہوئے جو ملک ہم پر حملے کرے اس سے کرکٹ روابط بحال کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے شہریار خان اور جگ موہن ڈالمیا کی ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سیریز شیڈول کے مطابق دسمبر میں کھیلی جائے گی لیکن اس اعلان کے ساتھ ہی ہندوستانی رہنماوٴں نے سیریز کی مخالفت شروع کردی ہے۔

گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ اور بہار سے منتخب رکن اسمبلی آر کے سنگھ نے معاملہ لوک سبھا میں اٹھایا۔آر کے سنگھ نے ممبئی حملوں میں پاکستان کے کردار اور اس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کو ضمانت پر رہا کیے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملک جو ہمارے ملک میں حملے کرنے والے دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اس کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی کیا تْک بنتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ ابھی وزیر داخلہ نے بتایا کہ انتہائی مطلوب دہشت گرد داوٴد ابراہیم پاکستان میں ہے، ہمیں ایسے ملک سے دوستی کی ضرورت نہیں جو سرحد پار روز دہشت گرد بھیجتا ہو، میں حکومت سے پھر درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس فیصلے پر نظرثانی کرے۔اس مجوزہ سیریز میں تین ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے اور نیوٹرل مقام کے طور پر متحدہ عرب امارات کا نام پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ مارچ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان پر عالمی کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے

متعلقہ عنوان :