انڈین پریمیر لیگ کی چیئر لیڈرنے بھارت کے شرمناک چہرے سے پردہ ہٹا دیا

منگل 12 مئی 2015 14:29

انڈین پریمیر لیگ کی چیئر لیڈرنے بھارت کے شرمناک چہرے سے پردہ ہٹا دیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) آئی پی ایل میں خدمات انجام دینے والی ایک چیئر لیڈر نے بھارت کے شرمناک چہرے سے ایک اور پردہ ہٹا دیا، انھوں نے کہا کہ میچز کے دوران جب ہم سٹیج پر اتی ہیں تو جنسی بھیڑیے ہمیں گھور رہے ہوتے ہیں، وہ ہمیں دیکھ کر عجیب شکلیں بناتے اور آوازیں کستے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل کی صورت میں کرکٹ میں پہلی مرتبہ چیئرلیڈرز کو متعارف کرایا گیا، وہ چوکوں چھکوں پر ڈانس کرکے خوشی کا اظہار کرتیں اور کھلاڑیوں کو مزید اچھا پرفارم کرنے کی تحریک دلاتی ہیں، مگر بھارت میں انھیں محض شائقین کے دل لبھانے کا سامان بنا دیا گیا، اکثر لوگ تو کھلاڑیوں کے بجائے ان کو ہی گھورتے رہتے ہیں۔

ایسی ہی ایک چیئر لیڈر نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے بھارت میں خود کو درپیش مسائل کے حوالے سے کھل کر بات کی، انھوں نے کہا کہ میں یہ بھی نہیں بتا سکتی کہ کس ملک سے تعلق ہے کیونکہ اس سے مجھے پہچان لیا جائے گا، بس اتنا کہہ دوں کہ ایک مغربی ملک میں رہتی ہوں، بھارت میں ہمارے ساتھ عجیب سلوک کیا جاتا ہے، میں یہاں پر بطور ڈانسر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے ائی تھی مگر جنسی بھیڑیوں کی تفریح کا سامان بن کر رہ گئی، اسٹینڈز سے ہم پر مختلف چیزیں پھینکی جاتی ہیں، لوگ ہمارے جسموں کو گھورتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ ہمیں دیکھ کر الٹی سیدھی شکلیں بناتے اور آوازیں کستے ہیں، سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ میں اس پر کوئی اعتراض بھی نہیں کرسکتی، اس سے میرا کنٹریکٹ ختم کردیا جائیگا، میں نے بھی یہ طے کرلیاکہ اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو پھر آئندہ یہاں کا رخ نہیں کروں گی۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ نہ صرف وہ خود گریجویٹ ہیں بلکہ دیگرکئی چیئر لیڈرز بھی مختلف شعبوں میں ڈگری ہولڈر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ منیجر نے ہم سے اچھی رہائشی سہولیات کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا مگر تیسرے درجے کے ہوٹلز میں ٹھہرایا جاتا تھا جہاں پر کاکروچ اور چوہے تک موجود ہوتے ہیں

متعلقہ عنوان :