ہاکی کے فروغ کیلئے حکومت کو جنگی بنیادوں پر گراس روٹ لیول پر بھر پور اقدامات کرنا ہونگے ،سابق اولمپین شہباز جونیئر

منگل 12 مئی 2015 14:54

ہاکی کے فروغ کیلئے حکومت کو جنگی بنیادوں پر گراس روٹ لیول پر بھر پور ..

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) دنیا ہاکی کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی سابق اولمپین شہباز جونیئر نے کہاہے کہ ملک بھر میں قومی کھیل ہاکی کے فروغ کیلئے حکومت کو جنگی بنیادوں پر گراس روٹ لیول پر بھر پور اقدامات کرنا ہونگے موجودہ قومی ہاکی ٹیم دنیا کی بہترین ہاکی ٹیم ہے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے صرف نکھار کی ضرورت ہے ۔

وہ گزشتہ روز یہاں چنیوٹ میں صحافیوں سے خصوصی بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہاکی کھیل کے سنہری دور کو واپس لانے کیلئے حکومت کو اس کھیل پر توجہ دینا ہو گی اور خصوصی ہاکی کھیل کیلئے فنڈز میں اضافہ کرنا ہو گاانہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ موجودہ ہاکی فیڈریشن ملک بھر میں ہاکی کھیل کی ترقی کیلئے بے پناہ کام کر رہی ہیں ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ہاکی اکیڈمیوں کا قیام خوش آئندہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو سکول و کالج سطح پر اقدمات کرنا ہونگے تاکہ نچلی سطح سے ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے کھلاڑیوں کو سرکاری اداروں میں ملازمتیں فراہم کرنے سے اس کھیل میں مزید بہتری نظر آئے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں قومی کھیل ہاکی کا مستقبل روشن ہے ۔ پی ایچ ایف کو ہر ضلع اور تحصیل کی سطح پر ہاکی کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹ منعقد کروانا ہونگے تاکہ نر سری کی سطح پر بچوں میں ہاکی کھیلنے کا شوق زیادہ سے زیادہ پیدا ہو سکے انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں ہاکی کھیل کیلئے سابقہ اولمپین کھلاڑیوں کو اپنی خدمات پیش کرنا ہونگی۔

متعلقہ عنوان :