نگران حکومت فرائض سے بخوبی آگاہ ہے ،عام انتخابا ت بارے بھرپور اقدامات کئے ہیں، شیر جہان میر
سید مہدی شاہ کی نگران صوبائی حکومت پر بلا جواز تنقید سمجھ سے بالاتر ہے، وہ تنقید کرنے کی بجائے پارٹی میں اتحاد پیدا کر کے انتخابات کی تیاری کریں، وزیراعلی گلگت بلتستان
منگل 12 مئی 2015 17:24
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان شیر جہان میر نے کہا ہے کہ نگران صوبائی حکومت اپنے فرائض سے بخوبی آگاہ ہے اور اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہی ہے ۔قانون سازاسمبلی کے عام انتخابا ت کے حوالے سے نگران حکومت نے بھرپور اقدامات کیے ہیں حال ہی میں انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اہم اجلاس وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں چیف الیکشن کمشنر، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، صوبائی سیکریٹری داخلہ اور انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان سمیت اہم ذمہ داران نے شرکت کی جس میں شفاف الیکشن کے انعقاد، ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد یقینی بنانے کی حکمت عملی اور الیکشن کے دوران امن وامان کی فضاء قائم رکھنے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان شیر جہان میر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سید مہدی شاہ کا نگران صوبائی حکومت پر بلا جواز تنقید سمجھ سے بالاتر ہے۔(جاری ہے)
سید مہدی شاہ نگران حکومت کی اہلیت کے بارے میں تنقید کرنے کے بجائے اپنی پارٹی میں اتحاد پیداکر کے انتخابات کی تیاری کریں۔ نگران وزیرا علیٰ گلگت بلتستان شیر جہان میر نے کہا ہے کہ سیدمہدی شاہ دن کو خواب دیکھناچھوڈ دیں اور نگران حکومت پر بلا جواز تنقید نہ کریں۔
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان شیر جہان میر نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی سربراہی میں الیکشن کے انعقاد کیلئے ہونے والے اجلاس کی روشنی میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان طاہر حسینـ، انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان اور چیف الیکشن کمشنر نے متعدداجلاس الیکشن کے انعقاد اور امن وامان برقرار رکھنے کیلئے کئے ہیں اور نگران حکومت الیکشن کے حوالے سے اپنے فرائض سے بخوبی آگاہ ہے اور الیکشن کے غیر جانبدار انعقاد کیلئے کوشاں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
-
لاہور وکلا واقعہ پرپاکستان بار کونسل کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا
-
انڈسٹریل اسٹیٹس میں پلاٹوں پر صرف کارخانے لگیں گے، مقررہ مدت میں کارخانہ نہ لگا تو پلاٹ منسوخ ہوگا، چوہدری شافع حسین
-
راولپنڈی پولیس کی کاررووئی، 19ملزمان گرفتار
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی 9 مئی کو شرانگیزواقعات ، توڑ پھوڑ اور حساس تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت
-
ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے ‘ چوہدری محمد سرور
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
9 مئی پر آزاد کمیشن بنا کر تحقیقات ،ملوث عناصر کوسزا دی جائی: عارف علوی
-
ج*بیٹی کو ناجائز قرار دیکر قتل کرنے والے باپ کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سابق صدرعارف علوی کی گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سے ملاقات
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار،مقدمہ درج
-
فیصل آباد ، نامعلوم سفاک افراد نے 17 سالہ دوشیزہ کو قتل کر کے نعش نہربرد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.