سندھ پو لیس ان ایکشن ، 24 گھنٹے میں 8 ڈا کو مارے گئے ،3زخمی حا لت میں گرفتار

منگل 12 مئی 2015 18:16

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) سندھ پو لیس ان ایکشن ، چو بیس گھنٹے میں آٹھ ڈا کو ؤں کو مار گرا دیا ،تین زخمی حا لت میں گرفتار، ما رے جا نے وا لے ڈا کو ؤں میں سے بیشتر کا تعلق اندورن سندھ کے بدنا م ڈاکو میر شیخ کے گروہ سے ہے ،متعدد کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر انعام بھی مقرر تھا تفصیلات کے مطابق سندھ پو لیس نے پنجاب اور بلو چستان پو لیس کی مدد سے ڈا کوؤں کے خلاف بھر پور آپریشن کا آغا ز کر دیا ہے اور چو بیس گھنٹے میں بلو چستان کے علاقے جعفر آباد ، شکا رپور کے علاقے گڑھی یا سین اور سکھر کے علاقے با گڑجی مں مقا بلوں کے دوران پو لیس نے آٹھ ڈا کو ؤں کو کیفر کردار تک پہنچا دیا ہے اور تین کو زخمی حا لت میں دھر لیا ہے بلو چستان کے علاقے جعفر آباد میں سکھر پو لیس نے بلو چستان پو لیس کی مدد سے آپریشن کا آغاز کیا تو ان کی مڈبھیڑڈا کوؤن سے ہو ئی اور مقابلے میں تین ڈا کو ما رے گئے اور تین کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا گرفتارڈا کوؤں سے تفشیش کے بعد ان کی نشاندھی کے بعدسکھر پو لیس نے سکھر میں با گڑجی کے کچے کے علاقے مین رات کو کا روائی کی جس کے دوران تین ڈا کوما رے گئے جبکہ اسی دوران شکا رپور کے علاقے گرھی یا سین میں سون واہ کے مقام پر شکا رپور پو لیس کا ڈا کو ؤں سے مقا بلہ ہوا اور اس میں بھی دو ڈا کو پو لیس کی گو لیوں کا نشانہ بن گئے جبکہ سندھ اور پنجاب پو لیس کی جانب سے گھوٹکی کے کچے کے علاقے راونتی میں آپریشن کا دو با رہ آغا ز کر دیا گیا ہے جعفر آباد اور با گڑجی میں ما رے جا نے وا لے ڈا کو ؤں کا تعلق اندرون سندھ کے بدنام ڈا کو میر شیخ کے گروہ سے بتا یا جا تا ہے جن میں سے بیشتر پر سندھ حکو مت کی جا نب سے ان کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر انعام بھی مقرر تھا اور وہ پو لیس کے قتل ، اغوا ، ڈکیتی و دیگر سنگین نو عیت کے مقدما ت میں مطلوب تھے ما رے جا نے وا لے ڈا کو ؤں کے قبضے سے بھا ری تعداد میں اسلحہ بھی ملا ہے ۔

متعلقہ عنوان :