الیکشن ٹربیونل لاہور نے این اے 128 اور پی پی 160 کے ووٹوں کی انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعےنادرا سے تصدیق کرانے کا حکم دے دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 12 مئی 2015 18:16

الیکشن ٹربیونل لاہور نے این اے 128 اور پی پی 160 کے ووٹوں کی انگوٹھوں کے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12مئی۔2015ء) الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج کاظم علی ملک نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔الیکشن ٹربیونل کے روبرومسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر کی انتخابی اہلیت کو تحریک انصاف کے ناکام امیدوار ملک کرامت علی کھوکھر نے چیلنج کر رکھا ہے۔اسی ٹربیونل کے روبروپنجاب اسمبلی کے رکن سیف الملوک کھوکھر کی انتخابی اہلیت کو ناکام امیدوار ظہیر عباس کھوکھر کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 کے دو سو پچاسی جبکہ پی پی 160 کے ایک سو ستانوے پولنگ سٹیشنز کا تمام تر ریکارڈ تصدیق کے لئے نادرا کو بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ٹربیونل کے فیصلے کی روشنی میں دونوں درخواست گزاروں کی جانب سے اخراجات کی مد میں رقم الیکشن ٹربیونل میں جمع بھی کرا دی گئی ہے۔ٹربیونل نے نادری کو ریکارڈ کی تصدیق کر کے ایک ماہ میں جامع رپورٹ ٹربیونل میں جمع کرانے کی ہدائت کی ہے۔الیکشن ٹربیونل کی جانب سے بدھ کی صبح پانچ بجے تمام پولنگ سٹیشنز کے تھیلوں میں موجود ریکارڈ اسلام آباد روانہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :