ٹنڈومحمدخان ، سندھ نیشنل پارٹی کا سانحہ 12مئی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ، ایم کیو ایم پر پابند ی لگانے کا مطالبہ

منگل 12 مئی 2015 18:19

ٹنڈومحمدخان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء ) سندھ نیشنل پارٹی کا سانحہ 12مئی کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، سخت نعریبازی ، ایم کیو ایم پر پابند ی لگائے جانے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ نیشنل پارٹی کے کارکنان نے سانحہ 12مئی کے ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف مرکزی رہنماء حاکم علی ہالیپوٹو ، ضلعی صدر دو دو ہالیپوٹو ودیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سخت نعریبازی کی ، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 12مئی کے دن ایم کیو ایم کے دہشت گردوں نے کراچی کو یرغمال بنا کر بے گناہ افراد کو قتل کیا ، ایم کیو ایم کے دہشت گرد کراچی میں ہونیوالی دہشت گردی میں مولوث ہیں سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں سینکڑوں مزدوروں کو زندہ جلا دیا گیا ، ایم کیو ایم سیاست کے نام پر دہشت گرد کررہی ہے ، جوکہ سندھ کے اصل وارثوں کو کسی صورت قبول نہیں ایم کیو ایم بار بار مہاجر صوبے کا نعرہ لگا کر سندھ میں فسادات کرانا چاہتی ہے ، سندھ کے وارث کسی صورت سندھ دھرتی کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے اور اگر سندھ کو تقسیم کرنے کی بات کی گئی تو سندھ کے غیرت مند نوجوان دہشت گردوں کیخلاف میدان عمل میں نکل آئیں گے ، مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ ایم کیو ایم پر فوری طور پر پابند ی لگائی جائے اور ایم کیو ایم کے دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :