ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلح افراد کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید ‘ فورسز کا علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن

منگل 12 مئی 2015 18:29

ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلح افراد کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ، 4 اہلکار ..

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم مسلح افراد کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے 4 اہلکار شہید ہو گئے‘ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے روڑی کے قریب نامعلوم افراد نے سیکیورٹی فورسز کی وین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی

متعلقہ عنوان :