خانیوال ‘دوست کی جگہ امتحان دیتے ہوئے نوجوان رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ‘مقدمہ درج

منگل 12 مئی 2015 19:16

خانیوال ‘دوست کی جگہ امتحان دیتے ہوئے نوجوان رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ..

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء )دوست کی جگہ امتحان دیتے ہوئے نوجوان رنگے ہاتھوں پکڑا گیا موقع سے بھاگنے کی کوشش امتحانی سنٹر کے عملہ نے ناکام بنادی مقدمہ درج تفصیل کے مطابقگورنمنٹ ماڈل ہائی سکول خانیوال ایف اے کے امتحانی سنٹرپر فیصل امین ولد محمد امین رول نمبر773838کی جگہ رول نمبر سلپ پر تصویر تبدیل کرکے اس کا دوست سکندر سرفراز ولد سرفراز حسین سکنہ 8/8ARپیپر حل کر رہا تھا شک پڑنے پر امتحانی سنٹرکے عملہ نے جب اسے چیک کیا تو اس نے موقع سے بھاگنے کی کوشش کی جو وہاں پر مو جود عملہ نے ناکام بنادی اور اسے پکڑ کر پو لیس تھانہ سٹی کے حوالے کر دیا پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا