برگد کا درخت ہندومت، بدھ مت، مقامی مسلمانوں سب کیلئے قابل احترام ہے، سرکاری سطح پر سالانہ یومِ برگد برائے مذہبی ہم آہنگی منایا جائے، کمیونٹی ورک کی بدولت قوم کو متحد رکھا جاسکتا ہے

سرپرست اعلیٰ پاکستان ہندوکونسل ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کا پارلیمانی نمائندوں کیلئے ثقافتی ویڈیو ڈاکومنٹری تقریب سے خطاب

منگل 12 مئی 2015 21:06

برگد کا درخت ہندومت، بدھ مت، مقامی مسلمانوں سب کیلئے قابل احترام ہے، ..

اسلام آباد (12مئی2015ء) : پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے مابین احترام کا رشتہ قائم کرنے کیلئے سرکاری سطع پر یوم ِمذہبی ہم آہنگی منانے کا مطالبہ کیا ہے، وہ منگل کے روز قومی اسمبلی اور سینیٹ پر مشتمل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے نمائندوں کو پاکستان کے اعلیٰ درجے کے ثقافتی ورثے اور بین المذاہب ہم آہنگی سے روشناس کرانے کیلئے ویڈیو ڈاکومنٹری کی تقریب رونمائی سے خطاب کررہے تھے، پاکستان ہندوکونسل اور مہرگڑھ کے زیراہتمام تقریب میں شرکت کیلئے ایم این ایز اور سینیٹرزسمیت سول سوسائٹی، تعلیمی اداروں سے وابستہ اور دانشوروں کی کثیر تعداد موجود تھی، اپنے خطاب میں میزبان ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے کہا کہ پاکستانی معاشرے کا حسن مختلف مذاہب و ثقافتوں پر قائم ہے، سرکاری سطع پر سالانہ تقریب جوش و خروش سے منائے جانے سے ایک دوسرے کا موقف سمجھنے میں مدد ملے گی،قوم کو متحد رکھنے کیلئے آپس میں قریبی تعلقات کا فروغ ناگزیر ہے، معاشرے کے مختلف مذہبی طبقات کے مابین باہمی طور پر کمیونٹی ورک کا انعقاد مثبت نتائج کا حامل ہوگا، انہوں نے پاکستان ہندوکونسل کی جانب سے انسانی حقوق، انٹرفیتھ اور سول سوسائٹی کے دیگر اداروں کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کو جہاں دہشت گردی اور انتہاپسندی سے منسلک کیا جاتا ہے، وہیں برگد کے درخت کی کہانی پر مبنی ویڈیو ڈاکومنٹری میں پاکستان کی نوہزار سالہ روحانی تاریخ سے روشناس کرانے کا مقصد معاشرے میں رواداری ، برداشت اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے، ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے پاکستان کے اعلیٰ درجے کے ثقافتی ورثے کے حوالے سے کہا کہ برگد کا درخت ہندومت، بدھ مت اورمقامی مسلمانوں سب کیلئے قابل احترام سمجھا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں جابجا صوفیاء کرام کے مذارات پر صدیوں سے موجودہے، اس موقع پرانہوں نے تجویز پیش کی کہ سالانہ انٹرفیٹھ ڈے کو یوم برگد کا نام بھی دیا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :