آرمی چیف راحیل شریف کا ناروے ، فلپائن، انڈونیشیاء اور ملائیشیاء کے سفارت خانوں کا دورہ

muhammad ali محمد علی منگل 12 مئی 2015 21:32

آرمی چیف راحیل شریف کا ناروے ، فلپائن، انڈونیشیاء اور ملائیشیاء کے ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 مئی 2015 ء) آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف راحیل شریف نے ناروے ، فلپائن، انڈونیشیاء اور ملائیشیاء کے سفارت خانوں کا دورہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف نے ناروے اور فلپائن کے سفارت خانوں کا دورہ کیا۔راحیل شریف نے نلتر حادثے میں ہلاک ہوجانے والے سفیروں کیلئے افسوس کا اظہار کیا۔ ناروے اور فلپائن کے سفارت خانوں کے دورے کے بعد آرمی چیف نے انڈونیشیاء اور ملائیشیاء کے سفارت خانوں کا بھی دورہ کیا نلتر حادثے میں ہلاک ہونے والی سفیروں کی بیگمات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ عنوان :