لاہور ‘غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی اور داماد قتل کردیا

منگل 12 مئی 2015 21:49

لاہور ‘غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی اور داماد قتل کردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) چوہنگ میں غیرت کے نام پر باپ نے فائرنگ کرکے اپنی بیٹی اور داماد کو قتل کردیا۔لاہور کے علاقے چوہنگ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون اور مرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص لڑکی کا باپ ہے جس نے پتوکی سے تعلق رکھنے والے لڑکے سے پسند کی شادی کرنے پر دونوں میاں بیوی کو قتل کردیا، پولیس نے موقع واردات سے واقعے میں ملوث شخص سمیت 3 افراد کو حراست میں لے کر ان سے پستول اور دیگر آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام کسی کی عاقل بالغ فرد کو اپنی مرضی سے شادی کرنے کی اجازت دیتا ہے مگر پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں غیرت کے نام پر قتل سب سے زیادہ ہوتے ہیں تاہم متعدد وارداتیں منظر عام پر نہیں آتیں اور اندرون خانہ ہی دبا دی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :