پی ایچ ایف کا مالی بحران شدید ہوگیا ، چندہ مہم شروع کرنے کا اعلان

بدھ 13 مئی 2015 11:30

پی ایچ ایف کا مالی بحران شدید ہوگیا ، چندہ مہم شروع کرنے کا اعلان

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13مئی۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن ایک بار پھر شدید مالی بحران کا شکار ہو گئی ، قومی کھیل ہاکی کو بچانے کیلئے آئندہ ہفتے چندہ مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن شدید مالی بحران کا شکار ہے ،فیڈریشن کے پاس کیمپ لگانے کے پیسے ہیں نہ ٹیموں کو باہر بھیجنے کاخرچہ ہے ، 20ماہ سے کھلاڑیوں کو تنخواہ بھی نہیں ملی ۔

(جاری ہے)

اسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ایچ ایف نے آئندہ ہفتے چندہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس حوالے سے پی ایچ ایف کے صدر اختر رسول کا کہنا ہے کہ مختلف مارکیٹوں میں جاکر تاجروں اورتعلیمی اداروں میں چندہ اکٹھا کریں گے تاکہ ملک میں قومی کھیل ہاکی کو بچایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران بھی قومی کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس کی آدھی رقم مل سکی ۔ اس کے علاوہ دورہ کوریا اور یورپ کے لئے بھی فیڈریشن کے پاس فنڈز نہیں ہیں ۔ دورہ کوریا اور یورپ کے لئے فیڈریشن کو ساڑھے 3کروڑ کے فنڈز کی ضرورت ہے اور اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کے لئے بھی فنڈز چاہیے ۔