سابق برطانوی کپتان پال کولنگ ووڈ کی کوچنگ میں عدم دلچسپی

بدھ 13 مئی 2015 11:48

سابق برطانوی کپتان پال کولنگ ووڈ کی کوچنگ میں عدم دلچسپی

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13مئی۔2015ء) سابق انگلش آل راؤنڈر پال کولنگ ووڈ نے انگلش ٹیم کی کوچنگ میں عدم دلچسپی ظاہر کردی ہے ، ایک میڈیا انٹر ویو میں پال کولنگ ووڈ کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال کھلاڑی کی حیثیت سے اپنا کیریئر جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اگلے دو ہفتوں میں 39ویں سالگرہ منانے والے سابق برطانوی کپتان اور ٹونٹی ورلڈ کپ فاتح کا کہنا تھا کہ وہ کم از کم آئندہ سیزن تک ڈرہم کی نمائندگی کریں گے ۔