سعودی ائیر لائن نے اسرائیلی ایئرپورٹ پر معمول کی دیکھ بھال کی رپورٹ پر پرتگالی کمپنی ہائی فلائی سے معاہدہ منسوخ کر دیا

بدھ 13 مئی 2015 12:50

سعودی ائیر لائن نے اسرائیلی ایئرپورٹ پر معمول کی دیکھ بھال کی رپورٹ ..

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء)سعودی عریبین ایئر لائن نے اپنے ایک آف ڈیوٹی طیارے کی اسرائیلی ایئرپورٹ پر معمول کی دیکھ بھال کی رپورٹ پر پرتگالی کمپنی ہائی فلائی سے معاہدہ منسوخ کر دیا۔ ائیر لائن نے بتایا کہ لیز پر فراہم کرنے والی کمپنی ہائی فائی نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے سعودی نشان کے حامل ایک A330 ایئر بس کو تل ابیب کے بن گرین ہوائی اڈے پر اتاراجہاں ایک اسرائیلی کمپنی بیڈک نے اس کی معمول کی دیکھ بھال کی۔

(جاری ہے)

بیڈک کے ترجمان نے بتایا کہ معمول کی دیکھ بھال کرنا ایئرپورٹ پر فراہم کی جانے والی خدمات کا حصہ ہیں۔اسرائیلی میڈیا نے سعودی طیارے کی تل ابیب میں موجودگی کو نمایاں جگہ دی۔ایک سعودی روزنامہ عرب نیوز نے معاہدے کے حوالے سے بتایا کہ طیاروں کی لینڈنگ صرف ان ملکوں میں کی جا سکتی ہے، جن کی سعودی عرب سے سفارتی تعلقات قائم ہوں تاکہ سعودی عملہ اور سول ایویشن اتھارٹی دیکھ بھال کا عمل مکمل ہونے کے بعد طیارے کا جائزہ لے سکے۔خیال رہے کہ ریاض کا اسرائیل سے کوئی باضابطہ تعلق نہیں اور 1970 کی دہائی سے سعودیہ کی سربراہی میں عرب ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کیے ہوئے ہیں