برینڈن میکولم 6000 ٹی ٹونٹی رنز مکمل کرنے والے تیسرے بیٹسمین بن گئے

بدھ 13 مئی 2015 12:59

برینڈن میکولم 6000 ٹی ٹونٹی رنز مکمل کرنے والے تیسرے بیٹسمین بن گئے

رائے پور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13مئی۔2015ء) چنائی سپر کنگز کے کیوی بیٹسمین برینڈن میک کلم انڈین پریمیئر لیگ میں گزشتہ روز دہلی ڈیر ڈیولز کے خلاف میچ کے دوران ویسٹ انڈیز کے افتتاحی بیٹسمین کرس گیل اور آسٹریلیا کے بریڈ ہوج کے بعد ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 6000 رنز مکمل کرنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

برینڈن میک کلم نے یہ کارنامہ مختصر فارمیٹ کے 210 میچز کھیل کر انجام دیا۔ ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل 7345رنز کے ساتھ اب بھی سرفہرست کھلاڑی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :