آئی پی ایل 8 : چنائی سپر کنگز کو دہلی ڈیر ڈیولز کے ہاتھوں شکست کا دھچکا
بدھ 13 مئی 2015 13:06
رائے پور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13مئی۔2015ء) آئی پی ایل سیزن آٹھ کے 49 ویں میچ میں دہلی ڈیر ڈیولز نے نمبر ایک کی پوزیشن یقینی بنانے والی ٹیم چنائی سپر کنگز کو شکست کا دھچکا لگا دیا،فاتح ٹیم کی جانب سے شیریاس ایئر نے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز تخلیق کی مگر کفایتی بالنگ کرنے والے ظہیرخان مین آف دی میچ قرار پائے ۔ شہید ویر نرائن سنگھ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں چنائی سپر کنگز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ شروع کی تو اس کے کھلاڑی بڑی اننگز تک رسائی میں ناکام رہے ۔
ڈوین سمتھ 18 اور برینڈن میکولم 11 رنز بنا سکے جبکہ سریش رائنا کی اننگز بھی 11 رنز تک محدود رہی۔ فاف ڈو پلیسز نے 29 اور کپتان مہندر سنگھ دھونی نے 27 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی مگر مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 119 رنز ہی بنائے جا سکے ۔(جاری ہے)
ظہیر خان نے چار اوورز میں صرف 9 رنز کے عوض دو کھلاڑی آؤٹ کرکے مرد میدان کے ایوارڈ پر قبضہ کیا حالانکہ البی مورکل نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔
دہلی ڈیر ڈیولز کی جوابی اننگز میں کوئنٹن ڈی کوک تین اور جین پال ڈومینی چھ رنز پر رخصت ہو گئے مگر شیریاس ایئر نے یوراج سنگھ کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم کو فتح کے راستے پر گامزن کر دیا۔ شیریاس ایئر نے ناقابل شکست 70 رنز میں دس چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ یوراج سنگھ نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بتیس رنز بناکر پون نیگی اور ایشور پانڈے کی دو،دو وکٹیں ضائع کر دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
-
بابر اعظم نے ٹیم بانڈنگ کے حوالے سے غلط تاثر کو مسترد کردیا
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم کے معاملے پر خود سے منسوب سخت بیان کی تردید کردی
-
گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان
-
کیا محمد رضوان آئرلینڈ جائیں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.