پاک زمبابوے سیریز لاہور تک محدودرکھنے کی وجہ سامنے آگئی

بدھ 13 مئی 2015 13:06

پاک زمبابوے سیریز لاہور تک محدودرکھنے کی وجہ سامنے آگئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء) پاک زمبابوے سیریز لاہور تک محدودرکھنے کی وجہ سامنے آگئی، سندھ پولیس نے مہمان ٹیم کو کراچی میں سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی تھی،پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک زمبابوے سیریزکے دومیچز کے کراچی میں انعقاد کیلئے چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن اور کمشنرکراچی کو خط لکھا تھا، کمشنرکراچی نے شہرقائد میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی بھرپورکوشش کی لیکن ذرائع کے مطابق شہرقائد میں جاری آپریشن اورکشیدہ صورتحال کے باعث کراچی پولیس چیف غلام قادرتھیبو نے مہمان ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی تھی، پولیس کے انکار کے زمبابو ے کے وفد نے نہ ہی کراچی کا دورہ کیا اور نہ ہی کراچی میں کوئی میچ رکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :