فاسٹ باولر وہاب ریاض سرے کائونٹی کیلیے دو ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے لندن روانہ

بدھ 13 مئی 2015 14:00

فاسٹ باولر وہاب ریاض سرے کائونٹی کیلیے دو ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے لندن ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13مئی۔2015ء) عالمی شہرت یافتہ فاسٹ بولر وہاب ریاض نے زمبابوے اور سری لنکا کی سیریز کی وجہ سے انگلش کائونٹی سرے کی جانب سے پورا سیزن کھیلنے کی پیشکش کو ٹھکرادیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سری لنکا، انگلینڈ اوربھارت کی سیریز پر توجہ مرکوز ہے اور تینوں اہم سیریز میں میچ وننگ کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں۔ یہ سیریز میرے کیریئر میں اہم سنگ میل ثابت ہوسکتی ہیں۔

دلی خواہش ہے کہ اپنی بولنگ سے بھارت کے خلاف قومی ٹیم کو فتح دلائوں۔ وہاب ریاض فیصل آباد کے سپر 8 ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاہور لائنز کی بھی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔ بنگلہ دیش کے گرم موسم میں مشکل اور تھکا دینے والی سیریز کھیلنے کے بعد فاسٹ بولر وہاب ریاض منگل اور بدھ کی درمیانی شب لاہور سے براستہ دبئی ،لندن روانہ ہوگئے جہاں وہ سر ے کائونٹی کی جانب سے انگلش ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں دو میچ کھیلیں گے اور 18مئی کو زمبابوے کی سیریز میں شرکت کے لئے وطن واپس آئیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کی شب لندن روانگی سے قبل وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ سر ے کائونٹی چاہتی تھی کہ وہ پورا سیزن کھیلیں تاہم قومی ٹیم کی مصروفیات کی وجہ سے انہوں نے معذرت کر لی اور اب وہ دو میچ کھیلنے کے بعد لاہور آکر پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچ کھیلیں گے۔

متعلقہ عنوان :