اداکارہ میرا چاند سی بھابھی لانے کی تیاریوں میں مصروف

بدھ 13 مئی 2015 14:02

اداکارہ میرا چاند سی بھابھی لانے کی تیاریوں میں مصروف

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء) اداکارہ میرا کی اپنی شادی کا منصوبہ تو لٹک گیا ہے مگر وہ اپنے بھائی کی شادی کے لئے سرگرم ہو گئی ہیں، اور آجکل چاند سی بھابھی لانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ وہ ایک اچھی نند ثابت ہونگی۔میرا نے بتایا کہ ان کی بھاببھی کا تعلق لاہور سے ہے اور بھائی احسن کی دعوت ولیمہ میں لاہور کے فائیو سٹار ہوٹل میں ہوگی۔اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میری شادی اسپتال کے پراجیکٹ اور فلموں سے ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :