میں اور کترینہ جلد قصہ ماضی بن جائیں گے، رنبیر
بدھ 13 مئی 2015 14:17
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء) بالی ووڈ اداکار رنیبر کپور نے کہا ہے کہ لوگ جلد ہی اس کی اور کترینہ کی خبروں سے اکتا جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنبیر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت میرا اور کترینہ کا تعلق زبان زد عام ہے کیونکہ یہ ایک نئی چیز تھی لیکن جلد ہی لوگوں کی توجہ کسی اور کی طرف ہو جائے گی اور میں اور کترینہ قصہ ماضی بن جائیں گے۔
رنبیر نے اپنی فلم بمبئے ویلوٹ کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ تعلق میں ابہام نہیں رکھتے بلکہ اس بارے شفاف رویہ اپناتے ہیں۔ کترینہ بہت محنتی لڑکی ہے اور لوگ کہتے ہیں کہ اسے کامیابی قسمت سے ملی لیکن جب وہ انڈسٹری میں آئی اسے ہندی کا ایک لفظ بھی بولنا نہیں آتا تھا اور اب انڈسٹری کیلئے ستارہ بن چکی ہے۔(جاری ہے)
یہ سب آسان نہیں تھا اس میں اس کی محنت کا بڑا عمل دخل ہے۔
رنبیر نے کہا کہ کترینہ کی توانائی نے اس کے کیریئر پر بھی اثرات مرتب کئے۔ اس نے میرے ساتھ اس وقت سٹیج پر پرفارم کیا جب ان کی طرح سٹار نہ تھا اور انہوں نے مجھے بہتر سے بہتر کرنے کا حوصلہ دیا۔ رنبیر نے کہا کہ میں اس کے سٹار ڈم کی قدر کرتا ہوں ہم دونوں الگ الگ اپنی شناخت بنانا چاہتے ہیں ہم کوئی پیکج نہیں ہیں۔ فلم بمبئے ویلوٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے بہت نروس ہیں کیونکہ ان کی آخری دو فلمیں ناکام رہی تھیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.