بالی ووڈ فلم”ٹرمینیٹر جینیسسز “ کا نیا ٹریلر جاری

بدھ 13 مئی 2015 15:07

بالی ووڈ فلم”ٹرمینیٹر جینیسسز “ کا نیا ٹریلر جاری

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء) ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ٹرمینیٹر کی اگلی سیریز ٹرمینیٹر جینیسسز کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ،ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ٹرمینیٹر جینیسیز کا نیا ٹریلر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ایکشن کے مداحوں میں مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا،فلم کی کہانی جدید روبوٹس کے گرد گھومتی ہے جو اپنا مشن مکمل کرنے کیلئے بڑے سے بڑا خطرہ مول لیتے ہیں، آرنلڈ شورازینگر ایک بار پھر طاقتور روبوٹ مشین کے کردار میں نظر آئیں گے،فلم یکم جولائی کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔