پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے آئی پی ایل کے دروازے کھلنے کے امکانات روشن

بدھ 13 مئی 2015 15:25

پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے آئی پی ایل کے دروازے کھلنے کے امکانات روشن

کلکتہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کی بھارتی بورڈ کے سربراہ جگموہن ڈالمیا سے ملاقات میں پاکستانی کرکٹرز کو انڈین پریمیر لیگ میں کھلانے کا معاملہ بھی اٹھایا اور جگموہن ڈالمیا نے اس بارے میں اپنی پالیسی پر نظر ثانی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بھارتی بورڈ ورکنگ کمیٹی کے سامنے یہ معاملہ رکھے گا واضح رہے کہ 2009ء میں ممبئی حملوں کے بعد پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل کا حصہ نہیں ہیں۔

اس بات کے امکانات کم ہیں کہ پاکستانی کرکٹرز کو آئی پی ایل میں شرکت کی اجازت ملے تامہ اس سال بھی پاکستانی ٹیم چیمپئنز لیگ میں شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں جاری ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم چیمپئنز لیگ کھیلنے بھارت جائے گی دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کمپنی کے درمیان نشریاتی معاہدے پر بھی بھارتی بورڈ کو تشویش لاحق ہے بھارت کی جس کمپنی کو پی سی بی نے پانچ سالہ نشریاتی حقوق فروخت کئے ہیں وہ کمپنی باغی لیگ کو متعارف کرانے کی تیاریاں کر رہی ہیں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے بھی کہا ہے کہ ہمیں پاک بھارت سیریز پر کوئی اعتراض نہیں تاہم بھارتی ٹیلی ویڑن کمپنی کے ساتھ پی سی بی کے معاہدے پر تحفظات ہیں اگر باغی لیگ نے سر نہ اٹھایا تو بھارت پاکستان کے ساتھ سیریز کیلئے تیار ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :