گیارہ سالہ 'چیس ماسٹر' دنیا کے مقابلے کیلئے تیار

بدھ 13 مئی 2015 15:55

گیارہ سالہ 'چیس ماسٹر' دنیا کے مقابلے کیلئے تیار

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء) شطرنج کا کھیل صدیوں سے ایسے افراد کا کھیل رہا ہے جن کی ذہنی صلاحیتوں کا اعتراف دنیا بھر میں کیا جاتا ہے اور یہ کھیل کھیلنے والے افراد برسوں کی مشق کے بعد ہی خود کو ایک بہتر کھلاڑی کہلوانے میں کامیاب ہو پاتے ہیں۔ تاہم امریکہ میں ایک 11 سالہ لڑکی نے 'چیس ماسٹر' بن کر یعنی شطرنج کے ماہر ترین کھلاڑیوں میں اپنا نام لکھوا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

آریسا اب امریکہ کی تاریخ کے سب سے کمسن چیس ماسٹرز میں سے ایک ہیں۔ بی بی سی کی جین او برائن نے جب ریاست فلاڈیلفیا میں ان سے ملاقات کی تو وہ شطرنج کے ایک مقابلے میں اپنے سے دوگنی عمر کے کھلاڑیوں کے مدِمقابل تھیں۔ آریسا کو بہت چھوٹی عمر میں ہی ان کے والد نے شطرنج کا کھیل سکھانا شروع کر دیا تھا تاہم بی بی سی سے بات چیت میں وہ دونوں یہ طے نہیں کر پائے کہ کس عمر میں انھوں نے پہلی بار شطرنج کھیلی۔ فلاڈیلفیا کے مقامی کلب میں منعقدہ مقابلے میں کریسا بیک وقت 31 بساطوں پر کھیل رہی تھیں۔ یعنی ایک طرف آریسا تھیں تو دوسری طرف 31 کھلاڑی۔

متعلقہ عنوان :