رواں مالی سال ترسیلات میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

بدھ 13 مئی 2015 16:03

رواں مالی سال ترسیلات میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء)رواں مالی سال دس ماہ کے دوران ترسیلات میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے چودہ ارب 96 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے اپریل 2015 کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے چودہ ارب 96 کروڑ ڈالر ارسال کئے ‘گذشتہ مالی سال دس ماہ میں بارہ ارب نواسی کروڑ ڈالر بھیجے گئے تھے۔ اپریل میں ایک ارب 64 کروڑ ڈالر ترسیل کئے، جو مارچ 2015 کے مقابلے میں چار فیصد زیادہ ہیں، گذشتہ ماہ سعودی عرب سے 51 کروڑ چھیانوے لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 39 کروڑ چھپن لاکھ،، امریکا سے 23کروڑ اڑتیس لاکھ اور برطانیہ سے 17 کروڑ چوالیس لاکھ ڈالر ترسیل کئے گئے۔