سرینا ولیمز اور ماریا شرا پوو روم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

بدھ 13 مئی 2015 16:46

سرینا ولیمز اور ماریا شرا پوو روم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری ..

روم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء) سرینا ولیمز اور ماریا شرا پوو روم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

روم، اٹلی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میچ میں امریکن سٹار سرینا ولیمز نے عمدہ کارکردگی کی بدولت حریف رشین پلیئر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-3 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، ایک اور میچ میں روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا حریف آسٹریلین پلیئر جرمیلا کے خلاف فتح یاب رہیں، پہلے سیٹ میں شرا پووا نے 6-2 سے کامیابی حاصل کی، دوسرے سیٹ میں بھی شرا پووا کو 3-1 کی برتری حاصل تھی کہ آسٹریلین کھلاڑی انجرڈ ہو گئیں جس کے باعث انہیں میچ سے دستبرداری اختیار کرنا پڑی اور شرا پووا فاتح قرار پائیں۔

متعلقہ عنوان :