پنجاب بھر میں لگائے جانیوالے 400 سے زائد سستے رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائیگی

بدھ 13 مئی 2015 17:53

پنجاب بھر میں لگائے جانیوالے 400 سے زائد سستے رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ ..

سرگودھا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء ) صوبہ بھر میں لگائے جانیوالے 400 سے زائد سستے رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ ویڈیو لنک کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائیگی اس ضمن میں مانیٹرنگ کمیٹیوں کو خصوصی گاڑیاں بھی دی جائینگی جو اپنے اچانک دوروں کے دوران لگائے جانیوالے سستے رمضان بازاروں کو ان سے لنک کرینگے اور تمام صورتحال صوبائی کنٹرول روم میں دیکھی جاسکے گی اس ضمن میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :