چینی ٹیبل ٹینس کوچ پاکستانیوں کی کوچنگ کرینگے

بدھ 13 مئی 2015 18:39

چینی ٹیبل ٹینس کوچ پاکستانیوں کی کوچنگ کرینگے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے ملک میں نئے کھلاڑیوں کی کوچنگ اور سینئر کھلاڑیوں کی تکنیک میں بہتری کے لئے چین کے ٹیبل ٹینس کوچ سے رابطہ کیا ہے جنہوں نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی ہے پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر ایس ایم سبطین نے بتایا کہ چین میں ہونے والی عالمی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے دوران انہوں نے کوریا کے کوچ کو پاکستان لانے کی کوشش کی مگر انہوں نے بہت زیادہ معاوضہ طلب کیا جس کی وجہ سے ہمارے لئے ان کی خدمات حاصل کرنا بہت مشکل ہے پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی سالانہ گرانٹ اتنی نہیں ہے جس کی مدد سے انہیں پاکستان بلایا جا سکے انہوں نے بتایا کہ اس صورتحال کے بعد انہوں نے چین کے سابق تجربہ کار کوچ پاؤچن سو سے رابط کیا اور ان سے تفصیلی ملاقات کی اور ان سے پاکستانی کھلاڑیوں کی کوچنگ کے لئے درخواست کی جس پر وہ رضامند ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :