Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سانحہ کراچی کی شدیدمذمت

muhammad ali محمد علی بدھ 13 مئی 2015 18:40

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سانحہ کراچی کی شدیدمذمت
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 مئی 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سانحہ کراچی کی شدیدمذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ سانحہ کراچی کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پوری قوم سانحہ کراچی میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے لواحقین کے دکھ میں شریک ہیں۔ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ لواحقین کے غم میں شریک ہونے کیلئے کل کراچی جائیں گے اور چونکہ یہ وقت پرری قوم کیلئے اکٹھے ہونے کا ہے اس لیے وہ اس وقت حکومت پر زیادہ دباوَ نہیں ڈالیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات