Live Updates

خیبرپختونخواسے سینیٹ کی نشست پی ٹی آئی کے اعظم سواتی کامیاب

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء اعظم ہوتی کی وفات سے خالی ہونیوالی نشست پر انتخابات صبح 8سے 4بجے تک جاری رہے انتخابی عمل کے دوران اعظم سواتی نے71ووٹ ، مدمقابل امیدوار جے یوآئی کے غلام علی نے41ووٹ حاصل کئے

بدھ 13 مئی 2015 19:34

خیبرپختونخواسے سینیٹ کی نشست پی ٹی آئی کے اعظم سواتی کامیاب

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اعظم ہوتی کی وفات سے خالی ہونیوالی خیبرپختونخواسے سینیٹ کی نشست پی ٹی آئی کے اعظم سواتی نے جیت لی ۔بدھ کے روز خیبرپختونخوااسمبلی ہال پولنگ صبح آٹھ بجے سے سہ پہر چاربجے تک جاری رہی انتخابی نتائج کااعلان صوبائی وزیراطلاعات مشتاق غنی نے کیا میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ خیبرپختونخوااسمبلی نے دوسری مرتبہ تحریک انصاف پر اعتماد کااظہار کیاہے انتخابی عمل کے دوران اعظم سواتی نے71ووٹ حاصل کئے جبکہ مدمقابل امیدوار جے یوآئی کے غلام علی نے41ووٹ حاصل کئے واضح رہے کہ خیبرپختونخوااسمبلی کے124اراکین میں سے 117ایم پی ایز نے بدھ کے روز سینیٹ کے انتخابات کیلئے ووٹ کاسٹ کئے پانچ اراکین بیرون ملک دورے کی وجہ سے اپنے ووٹ کاسٹ نہ کرسکے چترال سے منتخب پی پی کے سردارحسین ووٹ ڈالنے کیلئے نہیں آئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح جماعت اسلامی کے نومنتخب رکن اعزازالملک حلف نہ اٹھانے کے باعث بھی ووٹ نہ کاسٹ کرسکے۔ خیبر پختونخوا سے سینٹ کی خالی نشست کے لیئے صوبائی اسمبلی میں پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی جو چار بجے تک جاری رہی صوبائی الیکشن کمشنرطالب حسین ریٹرنگ آفسر کے طورپر فرائض د یتے رہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹرمحمدفرید اورڈپٹی ڈائریکٹرخوشحال زادہ پولنگ افسران کے فرائض انجام دیئے تاہم میڈیا کو پولنگ کی کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔

چار ارکان ثوبیہ خان انیسہ زیب طاہر خیلی جعفر شاہ اور ملک سلیم غیر ملکی دورے پر ہونے کے باعث ووٹ ڈال نہیں سکے اس طرح کامیابی کے لیئے 60 ووٹ درکار تھے پولنگ کا وقت ختم ہوتے ہی اسمبلی ہال کے دروازے بند کر کے ووٹوں کی گنتی کی گئی جس میں پی ٹی آئی کے اعظم سواتی نے 71 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ حاجی غلام علی کو 41 ووٹ ملے اعظم سواتی کے چار اور حاجی غلام علی کے دو ووٹ مسترد ہوئے حکومتی اْمیدوار پی ٹی آئی کے اعظم سواتی کو مطلوبہ تعداد سے 11 ووٹ زیادہ ملے بعد ازاں صوبائی اسمبلی کے ارکان کی جانب سے اعظم سواتی کو مبارکبادیں کامیاب اْمیدوار اعظم سواتی نے کہا کہ پارٹی قیادت کے اعتماد کا شکر گزار ہوں ایوان بالا میں صوبے کی نمائندگی کروں گا ۔

ہارنے والے اْمیدوار حاجی غلام علی نے الیکشن کو شفاف قرار دیا تاہم اْن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے صوبے میں سینٹ الیکشن کے حوالے سے مک مکا کیا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات