سعودی شاہ سلمان کایمن امدادی مرکزکیلئے ایک ارب ریال مختص کرنے کا اعلان

بدھ 13 مئی 2015 20:45

سعودی شاہ سلمان کایمن امدادی مرکزکیلئے ایک ارب ریال مختص کرنے کا اعلان

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت میں یمن امدادی مرکز کے قیام کے لیے ایک ارب ریال مختص کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق سعودی شاہ سلمان نے یمن امدادی مرکز کے قیام کے لیے ایک ارب ریال مختص کرنے کا اعلان کیا ہے ۔یہ خطیر رقم ماضی میں یمن کی امداد کے ضمن میں کیے گئے وعدوں کے علاوہ ہوگی۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے گذشتہ ہفتے خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس کے موقع پر یمن میں امدادی سرگرمیوں کو مربوط بنانے کے لیے ایک مرکز کے قیام کا اعلان کیا تھا۔