سانحہ صفورا پر راؤ انوار کو گرفتار کر کے تفتیش کی جائے، آئی جی سندھ کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے،ذوالفقار مرزا

بدھ 13 مئی 2015 20:51

سانحہ صفورا پر راؤ انوار کو گرفتار کر کے تفتیش کی جائے، آئی جی سندھ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء) سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ سانحہ صفورا پر راؤ انوار کو گرفتار کر کے تفتیش کی جائے۔ آئی جی سندھ کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔بدھ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ وہ تمام زاویوں سے دیکھنے اور اپنے تجربے کی بنیاد پر بتا رہے ہیں کہ سانحہ صفورا پر سب سے پہلے راؤ انوار کو گرفتار کر کے تفتیش کی جائے۔

(جاری ہے)

راؤ انوار پیسے دے کر لوگوں سے اپنی واپسی کے لئے مظاہرے کرا رہا ہے۔یہ کام راؤانوار کا ہو سکتا ہے، وہ وہاں اربوں کے کاروبار کو تحفظ دینے کے لئے آنا چاہتا ہے سابق وزیر داخلہ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی سندھ انتہائی کمزور ہیں، یہ آصف زرداری اور پھولن دیوی کے نوکر ہیں، ان کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔ ذوالفقار مرزا نے ایس ایس پی آفس میں بیان ریکارڈ کرانے کے حوالے سے کہا کہ انہیں جان بوجھ کر ان علاقوں میں بلایا جا رہا ہے جہاں اْن کی جان کو خطرہ ہے۔ ماضی میں لوگ اسپتالوں میں داخل ہو کر بیان دیتے تھے۔

متعلقہ عنوان :