`وزارت پٹرولیم کے دباؤ پر6ارب کا غیر معیاری فرنس آئل کیپکو نے خرید لیا

سیکرٹری اور وزیرپٹرولیم سکینڈل سے بچ نکلنے میں کامیاب،سپلائرز کو معمولی جرمانہ `

بدھ 13 مئی 2015 22:35

`وزارت پٹرولیم کے دباؤ پر6ارب کا غیر معیاری فرنس آئل کیپکو نے خرید لیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء)وزارت پٹرولیم کے دباؤ پر6ارب روپے کا غیر معیاری فرنس آئل کیپکو نے خرید لیاہے۔پی ایس او نے غیر معیاری فرنس آئل خریدنے پر اپنی سپلائرز کمپنی کو معمولی جرمانہ عائد کرنے کے بعد معاملہ کو دبا دیا ہے۔وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق وزیر اور سیکرٹری پٹرولیم اس سکینڈل میں براہ راست ملوث تھے۔

(جاری ہے)

شاہد خاقان عباسی نے خود کو سکینڈل سے بچانے کیلئے کیپکو افسران کو ڈرا دھمکا کر زبردستی غیر معیاری فرنس آئل خریدنے پر مجبور کیا ہے۔وزارت پٹرولیم کے اعلیٰ افسر نے کو بتایا ہے کہ غیر معیاری فرنس آئل میں چند دیگر کیمیکل شامل کرکے اس کو بیچا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر سیکرٹری پٹرولیم نے اس کو غیر معیاری قرار نہیں دینا تھا تو پی ایس او کے 8 اعلیٰ افسران پہلے کیوں معطل کئے اور ایف آئی اے نے کیوں تحقیقات کی تھیں۔وزارت پٹرولیم نے معاملہ کو دبانے کیلئے پی ایس او سپلائرز کو پنلٹی ڈال کر معاملہ دبا دیا ہے `