صفورہ گوٹھ واقعہ میں جاں بحق افراد کی اجتماعی نماز جنازہ کل ہوگی ،جاں بحق ہونے والے افراد کی اجتماعی تدفین ایک ہی قبر میں کی جائے گی،اجتماعی قبر تیار کرلی گئی

بدھ 13 مئی 2015 23:23

صفورہ گوٹھ واقعہ میں جاں بحق افراد کی اجتماعی نماز جنازہ کل ہوگی ،جاں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2015ء)کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ پر بس پر حملے کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی اجتماعی نماز جنازہ کل (جمعرات) صبح الازہر گارڈن اسکیم 33 میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین سخی حسن کے قریب النور سوسائٹی قبرستان میں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی اجتماعی تدفین ایک ہی قبر میں کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجتماعی قبر تیار کرلی گئی ہے۔