تیسری عیسا لیب اوپن جونیئرز اینڈ سینئرز نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 16 مئی سے شروع ہو گی

جمعرات 14 مئی 2015 11:15

تیسری عیسا لیب اوپن جونیئرز اینڈ سینئرز نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) تیسری عیسا لیب اوپن جونیئرز اینڈ سینئرز نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 16 مئی سے کراچی جمخانہ میں شروع ہو گی۔ سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 22 مئی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں سپیشل ایتھلیٹس کے درمیان بھی مقابلے ہوں گے۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں شریک مردوخواتین کھلاڑی مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، جونیئر 18 بوائز، جونیئر 18 گرلز، انڈر 14 سنگلز، انڈر 12 سنگلز، انڈر 10 سنگلز، سینئر 45 سنگلز، سینئر 35 ڈبلز اور جونیئر 18 ڈبلز کیٹگریز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

ایونٹ کیلئے ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے، جونیئر ایونٹ میں دوسرے شہروں سے شریک ہونے والے کھلاڑیوں کو 600 روپے ڈیلی الاؤنس بھی دیا جائے گا۔ خواجہ سعید آرگنائزنگ کمیٹی کی سربراہی کریں گے جبکہ دیگر اراکین میں گلزار فیروز، ناہید میمن، الطاف حسین اور عارف انس شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :