کاکا بطور سٹینڈ بائی کھلاڑی برازیلین ٹیم میں شامل

جمعرات 14 مئی 2015 12:03

کاکا بطور سٹینڈ بائی کھلاڑی برازیلین ٹیم میں شامل

ریو ڈی جنیرو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14مئی۔2015ء) برازیل نے آئندہ ماہ شیڈول کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا،7 ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں سپرسٹارپلیئر کاکا کو بھی شامل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

کاکا گزشتہ برس ورلڈ کپ کیلئے برازیلین ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے تھے تاہم اکتوبر میں انہیں ارجنٹائن اور جاپان کے خلاف میچز کیلئے دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ دیگر ریزرو کھلاڑیوں میں فیورینٹینا، نیٹو، لیزیو، فلپ اینڈرسن، ڈونٹسک اور رافیل شامل ہیں۔ ایونٹ 11 جون سے 4 جولائی تک چلی میں کھیلا جائیگا اور برازیل کو کولمبیا، پیرو اور وینزویلا کے گروپ میں رکھا گیا ہے ۔